۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عطر قرآن

حوزہ|اللہ تعالیٰ کی جانب سے عائد کردہ فرائض و تکالیف ہر انسان کی  ظرفیت و صلاحیت کے مطابق ہیں۔انسان کے اچھے اور برے اعمال کے نتائج خود اس کی طرف پلٹتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
لَا يُكَلِّفُ اللَّـهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۚ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ ۗ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنتَ مَوْلَانَا فَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ﴿بقرہ، 286﴾

ترجمہ: خدا کسی کو اس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا وہ جو (نیکی) کرے گا۔ اس کا نفع اس کو ہوگا اور وہ جو (برائی) کرے گا اس کا نقصان بھی اسی کو ہوگا۔ پروردگار! اگر ہم بھول جائیں یا چوک جائیں تو ہماری گرفت نہ کر۔ پروردگار! ہم پر ویسا بوجھ نہ ڈال جیسا ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ پروردگار! ہم پر وہ بار نہ ڈال جس کے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں ہے۔ اور ہمیں (ہمارے قصور) معاف کر۔ اور ہمیں (ہمارے گناہ) بخش دے۔ اور ہم پر رحم فرما تو ہمارا مالک و سرپرست اعلیٰ ہے۔ کافروں کے مقابلہ میں تو ہی ہماری مدد فرما.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ اللہ تعالیٰ ہر انسان پر اس کی عادی توان و استعداد سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا.
2️⃣ عادی توان شرعی ذمہ داری کی شرط ہے.
3️⃣ اللہ تعالیٰ کی جانب سے عائد کردہ فرائض و تکالیف ہر انسان کی ظرفیت و صلاحیت کے مطابق ہیں.
4️⃣ انسان کے اچھے اور برے اعمال کے نتائج خود اس کی طرف پلٹتے ہیں.
5️⃣ مومنین کا سابقہ امتوں کی تاریخ پر توجہ کرنا اور اس سے عبرت حاصل کرنا.
6️⃣ عفو اور مغفرت اللہ تعالیٰ کی رحمت خاصہ کا پیش خیمہ ہیں.
7️⃣ معاشرہ کے سربراہوں کو افراد کی طاقت سے زیادہ ان پر فرائض عائد نہیں کرنے چاہیں.
8️⃣ امت اسلامی سے خطا و نسیان کا عذاب اٹھا لیا گیا.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .